پشاور ،تھانہ گلبہار پولیس کی کارروائی، 4منشیات فروش گرفتار

ہفتہ 20 ستمبر 2025 15:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) ایس ایچ او تھانہ گلبہار رفیق خان نے کارروائی کرتے ہوئے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کےآئس اور چرس برآمد کر لی ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ابراہیم، آفتاب، اسرار اور صابر شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر تین کلوگرام چرس اور 700 گرام آئس برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :