شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈی پی او بھکر

ہفتہ 20 ستمبر 2025 16:02

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے سرکل صدر بھکر میں متعدد مقامات پر کھلی کچہریاں لگا کر کثیر تعداد میں شہریوں کی درخواستیں اور زبانی مسائل سن کر حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق کھلی کچہریوں کے دوران ڈی ایس پی ناصر محمود اور ایس ایچ اوز بھی ہمراہ تھے۔ڈی پی او بھکر نے شہریوں کے مسائل سن کر موقع پر متعلقہ افسران کو حل کے احکامات جاری کیے۔کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام میں اعتماد کی فضا قائم کرنا ہے۔ کھلی کچہریوں سے مثبت نتائج مرتب ہو رہے ہیں، شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔\378

متعلقہ عنوان :