جوہرآباد، وزیراعلیٰ پنجاب کے اسسٹو ڈیوائسز اینڈ ویل چیئر پروگرام کے تحت مستحقین میں ویل چیئرز کی تقسیم

ہفتہ 20 ستمبر 2025 16:02

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اسسٹو ڈیوائسز اینڈ ویل چیئر پروگرام کے تحت معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کی تقریب محکمہ صنعت زار جوہرآباد میں منعقد ہوئی۔ رکن صوبائی اسمبلی سردار علی حسین بلوچ مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے44 مستحق اور نادار افراد میں ویل چیئرز تقسیم کیں۔

اس موقع پرسردارعلی حسین بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے شروع کیا گیا پروگرام اسسٹو ڈیوائس اینڈ وہیل چیئرز مستحق اور نادار افراد کے لیے کسی بڑی نعمت سے کم نہیں۔ انہوں نےکہاکہ مستحق اور نادار افراد بھی اسی معاشرے کا حصہ ہے انہیں بھی پورا حق حاصل ہے کہ وہ عام لوگوں کی طرح زندگی بسر کریں اور اپنی ضروریات زندگی پوری کرنے کے لیے کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں سابق سنیٹر غوث محمد نیاز،ی ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال شبانہ اجمل نے اسپیشل افراد میں وہیل چیئر ز تقسیم کیں۔ اس پروگرام سےمستفید ہونے والے افراد نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اورصوبائی وزیرسوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔تقریب میں غریب،مستحق معذور ،نادار افراد اور اُنکے لواحقین کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔\378