سٹی پولیس آفیسرراولپنڈی نےتھانہ ریس کورس کے علاقے میں شہری کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا

ہفتہ 20 ستمبر 2025 16:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے تھانہ ریس کورس کے علاقے میں شہری کے قتل کے واقعے کانوٹس لے لیا۔ ڈی ایس پی کینٹ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کیے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتول کو اس کی اہلیہ نے اپنے آشنا اور بھائی کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

(جاری ہے)

شہری کو پہلے نشہ آور شے سے بےہوش کیا گیا اور بعد ازاں تشدد کے ذریعے قتل کیا گیا۔ واردات کے بعد ملزمان نے شواہد مٹانے کے لیے مقتول کی نعش پر تیزاب پھینکنے کی بھی کوشش کی۔ نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ سی پی او نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :