پشاور کے تھانہ پھندو پولیس کی مختلف کارروائیاں، آئس سپلائی اور اسلحہ نمائس کرنے والے ملزمان گرفتار، آئس اور پستول برآمد

ہفتہ 20 ستمبر 2025 17:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) پشاور کے تھانہ پھندو کے ایس ایچ او سہیل خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارروائیوں کے دوران آئس کے مکروہ دھندے اور اسلحہ نمائش میں ملوث ملزمان دائود، رشید، ہارون رشید اور سلیم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان اپنے مخصوص گاہکوں کو آئس سپلائی کرنے اور غیر قانونی اسلحہ نمائش میں ملوث ہیں ،ان کے قبضے سے ایک کلوگرام آئس اور دو عدد پستول بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ملزمان نے دوران تفتیش آئس سمیت دیگر مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :