گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کا معروف شاعر اور مصنف بابا چلاسی (غلام النصیر) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 20 ستمبر 2025 18:32

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان کے معروف شاعر اور مصنف بابا چلاسی (غلام النصیر) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ بابا چلاسی گلگت بلتستان خصوصاً دیامر کی ثقافت، ادب اور تاریخ کے ایک روشن چراغ تھے۔ انہوں نے اپنی شاعری اور تحریروں کے ذریعے نہ صرف عوام کے دل جیتے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک قیمتی ورثہ چھوڑا۔ ان کی علمی و ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔گورنر گلگت بلتستان نے مرحوم کی بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ ان کا خلا عرصہ دراز تک پر نہیں ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :