جیکب آباد میں نافرمان بیٹے نے ضعیف ماں باپ کو تشدد کرکے گھر سے نکا ل دیا

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:10

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2025ء) جیکب آباد میں نافرمان بیٹے نے ضعیف ماں باپ کو تشدد کرکے گھر سے نکا ل دیاضعیف جوڑا تھانے پہنچ گیا بیٹے کے خلاف احتجاج پولیس نے داد رسی نہ کی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی شہید اللہ بخش سومرو کالونی میں نافرمان بیٹے شعبان برڑو نے جائیداد کے معاملے پر اپنے ضعیف ما ں باپ مرزا برڑو اور گلزادی کو تشدد کرکے گھر سے نکال دیا ضعیف جوڑا شکایت لیکر اے سیکشن تھانے پہنچااور بیٹے کے خلاف شکایت درج کرائی کہ بیٹے شعبان نے ملکیت کے لئے اپن ی بیوی کے ساتھ ہم پر تشد دکرکے گھر سے نکا دیا ہے بیٹا جواری ہے میرے معصوم بچوں کی ملکیت ہڑپنا چاہتا ہے اس لئے تشدد کرکے گھر سے نکا ل دیا ہے بڑا بیٹا الگ رہتا ہے اسکے باوجود ہمیں گھر سے نکالا ہے ہم دربدر ہیں اللہ کے سوا ہمارا کوئی نہیںہماری مدد کی جائے پولیس نے تاحال کوئی کاروائی نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :