عدالت کا ایس ایچ او ٹھنگی اور پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:23

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) ایڈیشنل سیشن جج وہاڑی طارق محمود شاد نے ایس ایچ او تھنگی زمان لیاقت اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف سنگین الزامات پر مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کردیا۔

(جاری ہے)

مدعی وکیل عرفان سہر ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں اغوا ء کرکے غیرقانونی حراست میں رکھا گیا، دورانِ حراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور 35 ہزار روپے، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ بھی چھین لیا گیا،عدالت نے فریقین کے دلائل اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ الزامات سنگین نوعیت کے ہیں اور سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتے ہیں اس لیے ایف آئی آر کا اندراج اور قانون کے مطابق تفتیش ناگزیر ہے۔

سماعت کے دوران مدعی کے وکیل مہر لیاقت سنپال نے دلائل دیے جبکہ ان کے ہمراہ وکلاء ملک نعمان اعوان اور امام اسماعیل بھی موجود تھے۔ دوسری جانب پولیس حکام نے اپنی رپورٹ میں مؤقف اپنایا کہ درخواست گزار کو نہ گرفتار کیا گیا اور نہ ہی تشدد کیا گیا، تاہم عدالت نے رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی۔\378