ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا کا کھلی کچہری کا انعقاد

ہفتہ 20 ستمبر 2025 19:23

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے تھانہ ترکھان والا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے آنے والے تمام شہریوں کے فرداً فرداً مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے قلیل مدت میں مکمل ہونے وا لا تھانہ ترکھان والا کی نئی عمارت کا افتتاح بھی کیا۔

انہوں نے تھانہ میں دی جانے والی عوامی سہولیات، فرنٹ ڈیسک حوالات اور تھانہ کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تھانہ کی عمارت کی حفاظت، تھانہ کے ریکارڈ کی تکمیل اور آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ڈی پی او محمد صہیب اشرف اور ایس ڈی پی او ساہیوال حق نواز میکن بھی ہمراہ تھے۔