چین سعودی ثقافتی تعلقات، ریسرچ گرانٹ کے تحت 20 تجاویز کا انتخاب

اتوار 21 ستمبر 2025 09:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) سعودی عرب کی وزارتِ ثقافت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے چین کے ساتھ ثقافتی تعلقات سے متعلق ریسرچ گرانٹ کے تحت 20 تحقیقی تجاویز کا انتخاب کر لیا ہے۔ یہ اعلان سعودی عرب اور چین کے ثقافتی سال 2025 کا حصہ ہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرانٹ چین عرب ’’ثقافتی اور سیاحتی تعاون ریسرچ سینٹر‘‘ کی مدد سے مختص کی گئی ہے اور اس کا مقصد اعلٰی تعلیم میں آسانی پیدا کرنا ہے جس سے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات پر مزید تحقیق کی جائے گی۔

(جاری ہے)

20 حتمی تجاویز کا انتخاب اس پروگرام کی نگرانی کرنے والی سائنسی کمیٹی نے کیا ہے۔ کمیٹی کے سامنے دنیا بھر سے سکالرز اور تحقیقی گروپوں کی جانب سے بڑی تعداد میں تجاویز آئی تھیں۔منتخب ہونے والے محققین میں 7 کا تعلق سعودی عرب سے،7 کا چین سے اور 6 کا دیگر بین الاقوامی اداروں سے ہے۔منتخب سٹڈیز کو ریاض اور بیجنگ میں ہونے والے تعلیمی سمپوزیم یا مجلسِ مذاکرہ میں پیش کیا جائے گا جو ایک طرح سے عالمانہ مکالمے اور علمی تبادلے کا پلیٹ فارم ہوگا۔ منتخب تجاویز گرانٹ دینے والوں کی طرف سے نمایاں کردہ پانچ موضوعات سے تعلق رکھتی ہیں۔