ٹرمپ نے وینزویلاپر حملے کی تیاری کرلی، اب تک کی سب سے بڑی بحری افواج کی تعیناتی

اتوار 21 ستمبر 2025 13:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے تمام قیدیوں کو واپس لے، جنہیں بقول ان کے وینزویلا نے زبردستی امریکا بھیجا ہے، بصورت دیگر بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹرمپ نے یہ دھمکی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں دی۔ تاہم، انہوں نے ان قیدیوں کی شناخت یا تعداد کے بارے میں کوئی وضاحت پیش نہیں کی ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے صرف اتنا کہا کہ ان میں بعض دماغی امراض کے اداروں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ نے یہ بھی نہیں بتایا کہ وہ اس دھمکی کے تحت کس قسم کی کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔