ملتان ، موٹر سائیکل چوری اور رابری میں ملوث گینگ کے 2 کارندے گرفتار

اتوار 21 ستمبر 2025 13:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) ملتان کے تھانہ راجہ رام کی پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور رابری کی وارداتوں میں مطلوب ریاض عرف ریاضہ گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ریاض عرف ریاضہ اور عادل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ، جس میں ایک موٹر سائیکل اور 55 ہزار روپے نقدی شامل ہیں، برآمد کر لی گئی۔

ملزمان نے دوران تفتیش 6 وارداتوں کا انکشاف کیا۔ پولیس ٹیموں نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا استعمال کیا۔ بعد ازاں برآمد شدہ مال اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا، جنہوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کامیابی جرائم کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے اور مزید کارروائیاں جلد کی جائیں گی۔