امیرِ قطر کی نیویارک روانگی، اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے

اتوار 21 ستمبر 2025 14:10

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آلِ ثانی اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہو گئے ، یہ بات قطر کے امیری دیوان نے اتوار کو بتائی۔

(جاری ہے)

جیسا کہ غزہ جنگ کو دو سال مکمل ہونے والے ہیں تو عالمی رہنما نیویارک میں جمع ہو رہے ہیں۔ فلسطینی انکلیو میں انسانی بحران وقت کے ساتھ ساتھ سنگین تر ہوتا جا رہا ہے جہاں فاقہ کشی کے عالمی نگران ادارے نے خبردار کیا ہے کہ قحط شدت اختیار کر گیا ہے اور اس مہینے کے آخر تک اس کے پھیلنے کا امکان ہے۔