راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار، شراب اور ناجائز اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد

اتوار 21 ستمبر 2025 19:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے شراب اور ناجائز اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق صدر واہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 5 لیٹر شراب برآمد کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح بنی پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا جبکہ گوجر خان پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھی ناجائز اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔

تمام ملزمان کے خلاف الگ، الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ایسے عناصر کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :