پشاور تھانہ مچنی گیٹ پولیس کی کارروائی، علاقہ میں برملا اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اتوار 21 ستمبر 2025 21:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے جرائم پیشہ، اسلحہ کی نمائش اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ مچنی گیٹ مدثر حیات نے کارروائی کے دوران علاقہ میں برملا اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان عمران عرف بڈنگ، سید ولی اور اعظم خان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے علاقہ میں برملا اسلحہ کی نمائش کرنے میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ دو عدد رائفل، ایک پستول اور کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :