لیویز فورس کی کارروائی، سوراب کے علاقے سے چوری کی گئی مسروقہ کارآمد،ملزم گرفتار

اتوار 21 ستمبر 2025 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر لیویز فورس منگچر نے سوراب کے علاقے سے چوری کی گئی مسروقہ کار بروقت برآمد اورملزم کو گرفتارکرلیا۔ ڈپٹی کمشنرقلات کیپٹن ریٹائرڈجمیل احمدبلوچ اسسٹنٹ کمشنر منگچر ڈاکٹرعلی گل عمرانی کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ امن وامان کی بحالی میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جارہی رہینگی۔

(جاری ہے)

سوراب شہر سے ایک میراگاڑی رجسٹریشن نمبرPAA086 برنگ سفید چوری ہونے کی ضلعی انتظامیہ کواطلاع ملی ،اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ کے خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر منگچر ڈاکٹرعلی گل عمرانی کے زیر نگرانی ایس ایچ او منگچر لیویز علی اصغرنیچاری نجیب اللہ سکیورٹی انچارج شاہجہاں نے دیگر لیویز جوانوں کے ہمراہ نیشنل ہائی وے پر ناکہ لگاکر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی اور سوراب سے چوری شدہ کار برآمدکرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :