
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیا
اتوار 21 ستمبر 2025 19:45

(جاری ہے)
برطانیہ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کے دوران وزیر اعظم کیئراسٹارمر نے کہا کہ غزہ میں انسان کا پیدا کردہ بحران نئی گہرائیوں تک پہنچ چکا ہے، بھوک اور تباہی بالکل ناقابل برداشت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دسیوں ہزار افراد شہید کیے جا چکے ہیں، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو کھانا اور پانی لینے کیلئے گئے تھے، یہ موت اور تباہی ہم سب کیلئے ہولناک ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ بیمار اور زخمی بچوں کو نکالا گیا ہے اور ہم نے انسانی ہمدردی کی امداد میں اضافہ کیا ہے لیکن ابھی بھی کافی امداد نہیں پہنچ رہی۔کیئراسٹارمر نے کہا کہ ہم اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سرحد پر عائد پابندیاں ختم کرے، ظالمانہ طریقوں کو بند کرے اور امداد کو اندر جانے دے۔قبل ازیں وزیرراعظم آسٹریلیا انتھونی البانیز اور آسٹریلوی سینیٹ میں قائد ایوان و وزیرخارجہ پینی وونگ کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا گیا۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اتوار 21ستمبر 2025سے موثر، دولت مشترکہ آسٹریلیا باضابطہ طور پر آزاد اور خودمختار ریاست فلسطین کو تسلیم کرتا ہے،اس اقدام کے ذریعے آسٹریلیا فلسطینی عوام کی اپنی ریاست کے قیام کی جائز اور دیرینہ خواہشات کو تسلیم کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ یہ قدم آسٹریلیا کے دو ریاستی حل کے طویل المدت عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو ہمیشہ اسرائیلی اور فلسطینی عوام کے لیے پائیدار امن اور سلامتی کی واحد راہ رہی ہے۔دوسری جانب کینیڈا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا پہلا جی 7ملک بن گیا۔اپنے ایکس اکائونٹ پر جاری بیان میں وزیر اعظم مارک کارنی نے کہاکہ کینیڈا ریاست فلسطین کو تسلیم کرتا ہے اور ریاست فلسطین اور ریاست اسرائیل دونوں کیلئے پرامن مستقبل کے وعدے کی تعمیر میں اپنی شراکت پیش کرتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیا
-
پاک-سعودی معاہدے کے بعد گریٹر اسرائیل کا منصوبہ خاک میں مل گیا، طاہر اشرفی
-
مظفرگڑھ،بھیک مانگنے والی بچی نے زیادتی کرنے والے ملزمان کو شناخت کرلیا
-
نادرا ریکارڈ کو تبدیل کرکے باہر ملک جانے کی کوشش کرنے والے ماں، بیٹے سمیت 5 مسافر آف لوڈ
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی نے سعودی ولی عہد کے تحائف توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا کہا، سابق ملٹری سیکریٹری کا بطور گواہ بیان میں دعویٰ
-
مال بردار ٹرین کی 13 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، دونوں ٹریک بند، ریلوے کو لاکھوں روپے نقصان کی صورت میں ادا کرنا ہوں گے
-
سعودی عرب پاکستان کو سب سے بڑا سستا قرضہ دینے والا ملک بن گیا
-
خیبر پختونخواہ ٹورازم اتھارٹی نمایاں ادارہ قرار، گولڈ ایوارڈ اپنے نام کرلیا
-
ہر 15 سال بعد کیا تباہی آنے والی ہے؟ اے آئی کی پاکستان سے متعلق خوفناک پیشگوئی
-
جلالپور پیروالا میں سیلابی پانی اترنے پر خواتین گھرواپس جاتے ہوئے ڈوب گئیں، 2 خواتین اور ایک نوجوان جاں بحق
-
شادی کے نام پر کم عمر لڑکی کو گھر سے بھگانے اور ایک ماہ تک زیادتی کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار
-
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی انڈیا کی رسوائی اور ہماری مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کے بعد دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بنا، آج پاکستان پوری دنیا میں روشن چاند ستارے کی مانند چمک رہا ہے، رانا تنویرحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.