نادرا ریکارڈ کو تبدیل کرکے باہر ملک جانے کی کوشش کرنے والے ماں، بیٹے سمیت 5 مسافر آف لوڈ

مسافر وزٹ ویزے پر بذریعہ تھائی لینڈ ہانگ کانگ جارہے تھے، ترجمان ایف آئی اے

اتوار 21 ستمبر 2025 17:15

نادرا ریکارڈ کو تبدیل کرکے باہر ملک جانے کی کوشش کرنے والے ماں، بیٹے ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)نادرا ریکارڈ کو تبدیل کرکے باہر ملک جانے اور سہولت کاری کرنے والے مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے ہانگ کانگ جانے کی کوشش کرنیوالے 5 مسافروں کو آف لوڈ کردیا جن میں دو خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ایجنٹ نے جعلسازی سے 3 افراد کا نادرا ریکارڈ کو تبدیل کرکے دوسری فیملی کا حصہ بنا دیا جس کے لیے مسافروں کے گھر والوں نے فی کس ایک کروڑ 50 لاکھ روپے ایجنٹ کو دیے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ائیرپورٹ پرسہولت کاری میں ملوث پی آئی اے کا اہلکار بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :