مظفرگڑھ،بھیک مانگنے والی بچی نے زیادتی کرنے والے ملزمان کو شناخت کرلیا

اتوار 21 ستمبر 2025 17:15

مظفرگڑھ،بھیک مانگنے والی بچی نے زیادتی کرنے والے ملزمان کو شناخت کرلیا
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2025ء)مظفرگڑھ میں خانہ بدوش بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی نے ملزمان کو شناخت کرلیا ہے، تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ شاہ جمال میں پیش آیا۔ متاثرہ بچی ایک گھر میں بھیک مانگنے گئی تھی جہاں ملزمان نے مبینہ طور پر اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ جمال میں متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا تھا۔