پشاور تھانہ پشتخرہ پولیس کی کارروائی، منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

اتوار 21 ستمبر 2025 22:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2025ء) پشاور کیپٹل سٹی پولیس کی جانب سے منشیات کی روک تھام کیلئے منشیات فروشوں اور منشیات سمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تھانہ پشتخرہ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بناکر ملزم صدیق اللہ ولد ظفر گل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم پشتخرہ بالا کا رہائشی ہے، جس کے قبضے سے 1197 گرم چرس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :