مارک ایلن نے انگلش سنوکر اوپن چیمپئن شپ جیت لی

پیر 22 ستمبر 2025 09:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) شمالی آئرلینڈ کے نامور کیوئسٹ مارک ایلن نے ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد چین کے کیوئسٹ زو یو لونگ کو شکست دے کر انگلش اوپن سنوکرچیمپئن شپ 2025 کا ٹائٹل جیت لیا ۔اس کامیابی کے ساتھ مارک ایلن نے تقریباً 19 ماہ بعد پہلا رینکنگ ٹائٹل حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ سنوکر ٹور(ڈبلیو ایس ٹی) کے زیر اہتمام انگلش اوپن سنوکر ٹورنامنٹ کے فائنل میں برینٹ ووڈ سنوکر سینٹر میں مارک ایلن اور چین کے زو یو لونگ کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ ہوا ، جس میں 39 سالہ شمالی آئرلینڈ کے نامور کیوئسٹ مارک ایلن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 27 سالہ چین کے کیوئسٹ زو یو لونگ کو 5 کے مقابلے میں 7 فریم سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یہ میچ دو حصوں میں کھیلا گیا اور تقریباً سات گھنٹے جاری رہا۔ اس کامیابی کے ساتھ مارک ایلن ایک لاکھ پاؤنڈز کی انعامی رقم کے حق دار ٹھہرے۔ مارک ایلن نے سٹیو ڈیوس ٹرافی پہلی بار اپنے نام کی۔مارک ایلن کا یہ بارہواں رینکنگ ٹائٹل ہے تاہم وہ گزشتہ 19 ماہ سے کوئی بڑا ٹائٹل نہیں جیت سکے تھے۔\932

متعلقہ عنوان :