ایبٹ آباد پبلک سکول میں ”شب یادگار“ مشاعرہ کا اہتمام، ہزارہ کے شعراء کرام کی کثیر تعداد میں شرکت

پیر 22 ستمبر 2025 17:27

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) ایبٹ آباد پبلک سکول میں ”شب یادگار“ کے نام سے ایک مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ مشاعرہ میں ہزارہ کے شعراءکرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مشاعرہ میں خیبر پختونخوا کے 15 کیڈٹ کالجز اور ان کے آفیشل بھی بطور سامعین موجود تھے۔

(جاری ہے)

طلبہ نے دلچسپی اور ذوق کے ساتھ ہر شاعر کو سنا اور داد دی،مشاعرے کی صدارت احمد حسین مجاہد نے کی جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر عادل سعید قریشی کے سپرد تھی۔ مشاعرہ کے بعد پرتکلف ڈنر سے مہمان شعراءکرام کی تواضع کی گئی۔ مشاعرہ میں شرکت کرنے والے سامعین نے اس عزت افزائی کیلئے ایبٹ آباد پبلک سکول کے پرنسپل ڈاکٹر عامر سہیل، ڈاکٹر عادل سعید قریشی اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔