Live Updates

دبئی کی وکٹ پراٹیکنگ کرکٹ کھیلنی پڑتی ہے، بھارت نے شروع کے 10اوورز کو اچھا استعمال کیا ‘محمد عامر

پیر 22 ستمبر 2025 18:05

دبئی کی وکٹ پراٹیکنگ کرکٹ کھیلنی پڑتی ہے، بھارت نے شروع کے 10اوورز کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر محمد عامر نے کہا ہے کہ ہم نے ایک رن آؤٹ ضائع کیا جو بڑی غلطی تھی۔ایشیا کپ 2025 کے اہم میچ میں بھارت سے شکست پر محمد عامر نے قومی ٹیم کی کوتاہیوں اور کپتان کی حکمت عملی پر کھل کر اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ دبئی کی وکٹ پر اٹیکنگ کرکٹ کھیلنی پڑتی ہے، بھارت نے شروع کے 10اوورز کو اچھا استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھیشیک کا 40رنز پر کیچ ڈراپ ہوا جو بہت اہم تھا، جبکہ ہم نے ایک رن آؤٹ ضائع کیا جو بڑی غلطی تھی۔

(جاری ہے)

محمد عامر نے کہا کہ حارث سے پہلے نواز کو کھلانا غلطی تھی، کیونکہ حارث اسپنرز کو نواز سے زیادہ بہتر کھیلتا ہے، نواز سے آج کے میچ میں بالنگ کرانی چاہیے تھی۔بھارتی ٹیم نے سپرفور مرحلے کے پہلے میچ میں آسانی سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے 172 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں حاصل کیا، لیفٹ ہینڈ اوپنر ابھیشیک شرما نے 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر جیت کی بنیاد رکھی، ان کے ساتھ شبمن گل 47 رنز بناکرنمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے تلک ورما نے بھی ذمہ دارانہ 30 رنز بنائے جبکہ سنجو سیمسن نے 13 رنز بنائے، کپتان سوریا کمار یادیو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات