وارث شاہ کے سالانہ عرس کی تقریبات (کل) سے شروع ہوں گین

پیر 22 ستمبر 2025 14:41

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)پنجابی زبان کے شیکسپئر، عظیم صوفی شاعر اور ہیر رانجھا کے خالق سید پیر وارث شاہؒ کے 227 ویں سالانہ عرس کی تقریبات (آکل)23 ستمبر کو نواحی قصبہ جنڈیالہ شیر خان میں ان کے مزار مبارک کو غسل دینے سے آغاز پذیر ہوں گی۔ تین روزہ تقریبات میں پنجاب کی روایتی ثقافت اور صوفیانہ ورثہ بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا اور فیصل آباد سمیت ملک بھر سے ہزاروں زائرین شرکت کریں گے جن کو روحانی و ثقافتی ماحول میسر آئے گا عرس کی تقریبات میں کبڈی، والی بال اور دیگر کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوں گے جبکہ پنجابی مشاعرہ، ہیر گائیکی اور صوفی نائٹ زائرین کو محظوظ کریں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب کی روایت اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی اسٹالز بھی لگائے جائیں گے جن میں مقامی ہنر، دستکاری اور روایتی کھانوں کی نمائش ہوگی ضلعی انتظامیہ کے مطابق عرس کے موقع پر آنے والے زائرین کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی، بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند اور سیاح جنڈیالہ شیر خان پہنچ کر عظیم صوفی شاعر وارث شاہؒ کے مزار پر حاضری دیں گے اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کریں گے #

متعلقہ عنوان :