افغان صوبہ قندھار میں ایک ہفتے کے بعد کچھ سرکاری محکموں کے لئے انٹرنیٹ بحال

پیر 22 ستمبر 2025 15:56

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2025ء) افغانستان کے حکام نے جنوبی صوبہ قندھار میں تقریباً ایک ہفتے انٹرنیٹ غیر فعال ہونے کے بعد کچھ سرکاری محکموں کے لیے انٹرنیٹ بحال کر دیا ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق صوبائی ڈائریکٹر برائے مواصلات ملا نور اللہ نوری نے پیر کو بیان میں بتایا ہے کہ سرکاری دفاتر بشمول بینکوں، کسٹمز اور ڈائریکٹوریٹ برائے قومی شناختی کارڈز کے لئے پوائنٹ ٹو پوائنٹ انٹرنیٹ بحال کر دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے روزمرہ کے کام کو آسانی سے سرانجام دے سکیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کو مقامی میڈیا نے اطلاع دی کہ غیر اخلاقی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کی بنیاد پر بلخ، بغلان، تخار، قندوزاور قندھار سمیت کئی صوبوں میں فائبر آپٹک سروسز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ■

متعلقہ عنوان :