Live Updates

پاکستان میں قدرتی آفات خصوصا سیلاب کی وجہ سے متاثرین کی بحالی میں مائیکروفنانس بینکاری معاون ثابت ہوسکتی ہے، عامرمسعود خان

پیر 22 ستمبر 2025 18:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء)ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک کے چیف ایگزیکٹو عامر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں قدرتی آفات خصوصا سیلاب کی وجہ سے متاثرین کی بحالی میں مائیکروفنانس بینکاری معاون ثابت ہوسکتی ہے یہ بات مائیکرو فنانس انڈسٹری سے متعلق نویں سالانہ کانفرنس کی تعارفی تقریب میں بتائی۔ مقررین کا اس موقع پرکہا کہ سیلاب کی وجہ سے ان کے قرض لینے والے سب زیادہ متاثر ہوئے ہیں، مگر متاثرین میں خود کو دوبارہ آباد کرنے کی لگن موجود ہے۔

مائیکروفنانس اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ پاکستان مائیکروفنانس انوسمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ثاقب صدیقی کا کہنا تھا کہ مائیکروفنانس انڈسٹری روایتی سے شرعی فنانسنگ پر منتقل ہونے کو تیار ہے۔

(جاری ہے)

پی این آئی سی نے مائیکرو فنانس بینکوں کو اسلامی فنانس پر منتقل کرنے کے طریقہ کار کی دستاویزات تیار لی ہے۔ اسٹیٹ بینک جیسے جیسے ہدایات دے گا اسلامی مالیات پر منتقلی کا عمل شروع کردیا جائے گا اس موقع پر بتایا گیا کہ مائیکرو فنانس کو درپیش مسائل اور مواقع پر گفتگو کے لئے نویں کانفرنس نشاط ثانیہ کے عنوان سے منعقد 7 سے 9 اکتوبر کو کراچی میں منعقد ہوگی۔

اس کانفرنس میں پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کا ذیلی ادارے بھی شامل ہو رہا ہے۔ کانفرنس کا افتتاح نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کریں گے جبکہ وزیر خزانہ ، وزیر ماحولیات بھی شریک ہونگے۔ کانفرنس میں مائیکروفنانس سلیکٹر کو درپیش چیلنجز جیسا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں، فوڈ سیکیورٹی، خواتین کے لئے کاروباری مواقع اور مالی شمولیت پر تبادلے پر مقالے پڑھے جائیں گے اور مباحثے ہونگے۔ ایکو سسٹم اور مل کر کام کرنا دو بڑے چیلنجز ہیں
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات