Live Updates

۵فیصل آباد ، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کا جلالپور پیروالہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا خصوصی دورہ

پیر 22 ستمبر 2025 20:20

#فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2025ء) سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے جلالپور پیروالہ میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس کا خصوصی دورہ کیا جہاں انہوں نے جانوروں کی خوراک، ونڈا، سبز چارہ اور سائلیج کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان سے کھانے، رہائش اور صحت کی سہولتوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے چارے اور علاج معالجے کی فراہمی بارے دریافت کیا۔

افتخار علی سہو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے جانوروں کے لئے سبز چارہ، ونڈا، توڑی اور سائلیج کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے جبکہ جانوروں کے علاج اور ویکسینیشن کے بہترین انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں کاشتہ فصلوں کے نقصان کے تخمینہ کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو گاؤں گاؤں جا کر سروے کریں گی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ سیلاب متاثرین کے لئے سہولیات فراہم کر رہے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب جلد فصلوں کے نقصان کے ازالے کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن محکمہ زراعت پنجاب نوید عصمت کاہلوں اور ڈائریکٹر زراعت توسیع شہزاد صابر بھی موجود تھی
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات