Wبلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی کاوشوں سے حب کے علاقے ڈامب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت 5 ارب روپے کے جھینگا فارم منصوبے میں سرمایہ کاری کاتاریخی منصوبہ طے پا گیا

پیر 22 ستمبر 2025 20:55

ر*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2025ء) بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کی کاوشوں سے حب کے علاقے ڈامب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت 5 ارب روپے کے جھینگا فارم منصوبے میں سرمایہ کاری کاتاریخی منصوبہ طے پا گیا، اس سلسلے میں حکومت بلوچستان(بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ اور محکمہ فشریز)اور ہاس آف کاسب / دھابیجی ایکوا فوڈ اور الکرم ٹیکسٹائل گروپ کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پرآج 23 ستمبر کو دستخط کئے جائیں گے۔

یہ تقریب چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوگی جس کے مہمانِ خصوصی وزیرِاعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہوں گے۔اس معاہدے کے تحت ضلع حب کے علاقے ڈامب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) ماڈل کے تحت 5 ارب روپے کا جھینگا فارم منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ منصوبہ جدید آبی زراعت (aquaculture) کے ذریعے ماہی پروری کے شعبے کو ترقی دے گا، روزگار کے ہزاروں مواقع فراہم کرے گا اور بلوچستان کی جھینگا و سمندری خوراک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہاہے کہ حکومت سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کرنے، صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور عوام کی خوشحالی کے لیے پرعزم ہے۔یہ جھینگا فارم منصوبہ بلوچستان کے لیے نہایت اہم ہے۔ یہ نہ صرف ماہی پروری اور آبی زراعت کے شعبے کو ترقی دے گا بلکہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو بھی نمایاں طور پر فروغ دے گا اور مزید سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔یہ معاہدہ حکومت بلوچستان کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ساحلی وسائل کو بروئے کار لا کر صوبے کو جدید آبی زراعت اور سمندری خوراک کی برآمدات کا مرکز بنایا جائی