معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ محمد سلیم بلوچ کے زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی کا اجلاس

اجلاس میں سیکریٹری سہیل احمد قریشی، ایڈیشنل سیکریٹری محمد بخش جروار، ڈی جی آر اوز، ڈی جی دیہی ترقی، چیف انجینئرز و متعلقہ افسران کی شرکت

پیر 22 ستمبر 2025 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) معاون خصوصی وزیر اعلی سندھ محمد سلیم بلوچ کے زیر صدارت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری سہیل احمد قریشی، ایڈیشنل سیکریٹری محمد بخش جروار، ڈی جی آر اوز، ڈی جی دیہی ترقی، چیف انجینئرز و متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں معاون خصوصی محمد سلیم بلوچ کو محکمہ کی مجموعی ماہانہ کارکردگی، نئی اے ڈی پی، ایس ڈی جیز اسکیموں، آر او اور الٹرا فلٹریشن پلانٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد سلیم بلوچ نے محکمے کے تمام ملازمین کے پروموشنز کا مسئلہ ایک ماہ میں حل کرنے، مختص اسکیموں کی بروقت تکمیل کے لیے فنڈز کے اجرا کے معاملات فوری نمٹانے کی ہدایت جاری کیں۔ انھوں نے کہا کہ مختلف اسکیموں سے متعلق لینڈ ایکوزیشن کے مسائل ہنگامی بنیاد پر حل کیے جائیں جبکہ چیف انجینئرز و سپریڈنٹ انجینئرز تمام جاری اسکیموں کی خود نگرانی کریں۔ معاون خصوصی محمد سلیم بلوچ نے تنبیہ کی کہ کسی بھی سطح پر کوئی غیرذمہ داری ناقابل قبول ہوگی۔

متعلقہ عنوان :