ڈراموں کا مقصد صرف تفریح نہیں، سماجی مسائل کو اجاگر کرنا بھی ہے، روبینہ اشرف

منگل 23 ستمبر 2025 11:12

ڈراموں کا مقصد صرف تفریح نہیں، سماجی مسائل کو اجاگر کرنا بھی ہے، روبینہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) اداکارہ روبینہ اشرف نے کہا ہے کہ ڈراموں کا مقصد صرف تفریح نہیں، سماجی مسائل کو اجاگر کرنا بھی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک نجی چینل پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ٹیلی ویژن صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کیا جا سکتا ہے اور سنگین سماجی مسائل کو اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

اپنے چالیس سالہ کیریئر پر روشنی ڈالتے ہوئے روبینہ اشرف نے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ ایسے ڈراموں میں کام کیا جو بولڈ اور غیر روایتی موضوعات پر مبنی تھے، جنہیں پہلے معاشرے میں ٹیبو سمجھا جاتا تھا۔ ان کا ماننا ہے کہ اگر کسی حساس موضوع کو درست انداز اور ذمہ داری کے ساتھ پیش کیا جائے تو وہ ڈراموں کا حصہ بن سکتا ہے۔