کترینہ کیف میری مداح ہیں ، خصوصی طورپرلاہورملنے آئیں، ایچ ایس وائی

جمعرات 25 ستمبر 2025 22:07

کترینہ کیف میری مداح ہیں ، خصوصی طورپرلاہورملنے آئیں، ایچ ایس وائی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)بالی ووڈ اداکار کترینہ کیف پاکستانی ڈیزائنر ایچ ایس وائی کی مداح نکلیں۔ ایک انٹرویو میں فیشن ڈیزائنر حسن شہریار نے بتایا کہ بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف میری بڑی فین ہیں اور وہ خصوصی طور پر لاہور آ کر مجھ سے مل چکی ہیں۔

(جاری ہے)

ایچ ایس وائی کے مطابق کترینہ کیف کا یہ دورہ کسی عام سفر کا حصہ نہیں تھا بلکہ انہوں نے براہِ راست میرے لاہور سٹوڈیو کا رخ کیا، بالی ووڈ اسٹار ناصرف میرے کام سے واقف ہیں بلکہ مجھے بیحد پسند بھی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میں فنکار میرے ملبوسات پہنتے ہیں مگر یہ ملاقات ایک خاص مقام رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :