پلیزمجھے اکیلا چھوڑ دو، عامرخان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پاپرازی پربرہم

جمعرات 25 ستمبر 2025 22:24

پلیزمجھے اکیلا چھوڑ دو، عامرخان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پاپرازی پربرہم
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پاپرازی پر برس پڑیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں گوری چہل قدمی کیلئے نکلیں تو فوٹوگرافرز کو اپنے پیچھے دیکھ کر انہوں نے سخت جھنجھلاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ارے مجھے اکیلا چھوڑ دو نا، میں بس واک پر جا رہی ہوں۔اس سے قبل عامر خان کو ایئرپورٹ پر گوری کے ساتھ دیکھا گیا تھا، پاپرازی کے کیمروں نے ان دونوں کے درمیان ہونے والے مختصر رومانوی لمحات بھی قید کرلیے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئے تھے۔