ْمیری شادی سے دنیا کو گلگت کی روایات کا علم ہوا، والد اور نانا کی جیکٹ پہنی تھی، حسن رحیم

جمعرات 25 ستمبر 2025 11:48

ْمیری شادی سے دنیا کو گلگت کی روایات کا علم ہوا، والد اور نانا کی جیکٹ ..
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)گلوکار حسن رحیم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی شادی کی تقریبات میں والد کو نانا کی جانب سے دی گئی جیکٹ پہنی تھی جب کہ والدہ کی فرمائش پر انہوں نے ثقافتی لباس پہنا اور ان کی شادی کی تقریبات سے دنیا کو گلگت بلتستان کی روایات کا علم ہوا۔حسن رحیم نے قریبی رشتے دار لڑکی نور سے اگست میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہی تھیں۔

حسن رحیم نے اپنی شادی میں گلگت بلتستان کا روایتی لباس پہن کر خود روایتی رقص کیا تھا اور ان کے انداز کو کافی سراہا گیا تھا۔اب انہوں نے بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی شادی کی تقریبات اور آباو و اجداد کی روایات پر کھل کر گفتگو کی ہے۔گلوکار نے اپنی شادی کے ہفتے کو زندگی کا سب سے بہترین ترین ہفتہ قرار دیا اور کہا کہ ان کی شادی کی تقریبات، ان کے رقص اور لباس سے پوری دنیا کو گلگت بلتستان کی روایات اور شادی کی تقریبات کا علم ہوا۔

(جاری ہے)

گلوکار نے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ کے بہت شکرگزار ہیں، جنہوں نے انہیں شوقہ پہننے کو کہا، ویسے انہیں اپنی ٹوپی پسند ہے جس کے اوپر پر لگا ہوتا ہے اور اسے شاتی کہتے ہیں۔گلوکار نے بتایا کہ والدہ نے انہیں کہا کہ شوقہ پہنو، انہوں نے وہی روایتی جیکٹ پہنی جو ان کے والد کے پاس تھی اور وہ ان کے والد کو نانا سے ملی تھی، وہ ان کی نسلوں کا لباس ہے۔حسن رحیم کے مطابق انہیں توقع نہیں تھی کہ لوگوں کو ان کا لباس، ان کی روایات اور رقص پسند آئے گا، کیوں کہ عام طور پر ان کا روایتی رقص چند مخصوص لوگ مل کر کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :