عاطف اسلم کا انوکھا انداز، آٹوگراف کو کاغذی جہاز بنا کر مداحوں کے دل جیت لئے

جمعرات 25 ستمبر 2025 22:07

عاطف اسلم کا انوکھا انداز، آٹوگراف کو کاغذی جہاز بنا کر مداحوں کے دل ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)گلوکار عاطف اسلم نے کنسرٹ میں اپنے آٹو گراف والے صفحے کو کاغذی جہاز کی شکل دے کر مداحوں کی طرف اچھال دیا۔جیسے ہی آٹوگراف والا کاغذی جہاز ہوا میں اڑا، ہال میں موجود مداحوں نے خوشی سے تالیاں بجا کر پرجوش انداز میں اس کا استقبال کیا، کئی افراد نے جہاز کو پکڑنے کی کوشش کی اور یہ لمحہ فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

(جاری ہے)

مداحوں نے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس انوکھے اقدام کو اب تک کا سب سے پیارا ٹرینڈ قرار دیا، سوشل میڈیا پر کاغذی جہاز آٹوگراف کے چرچے ہونے لگے اور ہر کوئی عاطف اسلم کی تخلیقی اور دلکش شخصیت کو سراہتا دکھائی دیا۔عاطف اسلم ناصرف اپنی مدھر آواز بلکہ اپنے سادہ مگر منفرد انداز کی وجہ سے بھی لوگوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتے ہیں، کاغذی جہاز والے آٹوگراف نے کنسرٹ کے لمحے کو مزید یادگار بنا دیا۔