ہماری شادی پوری دنیا کیلئے گلگتی روایات کا کرش کورس تھی : حسن رحیم

جمعرات 25 ستمبر 2025 22:24

ہماری شادی پوری دنیا کیلئے گلگتی روایات کا کرش کورس تھی : حسن رحیم
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے گلوکار حسن رحیم نے کہاہے کہ میری شادی سے پاکستانیوں کو گلگت کی روایات کا علم ہوا۔ایک انٹرویو میں حسن رحیم نے کہاکہ میں نے اپنی شادی پر والد اور نانا کی جیکٹ پہنی تھی جس پر میں اپنی والدہ کا شکرگزار ہوں کیونکہ انہوں نے مجھے ایسا کرنے کیلئے کہا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے مجھے شوقہ پہنے کو کہا تھا، وہی روایتی جیکٹ جو میرے والد نے پہنی تھی اور جو انہیں میرے نانا سے ملی تھی، یہ ہمارا خاندانی لباس ہے۔ اس کے علاوہ مجھے اپنی ٹوپی پسند ہے جس کے اوپر پر لگا ہوتا ہے اور اسے شاتی کہتے ہیں۔حسن رحیم نے کہا کہ مجھے توقع نہیں تھی کہ لوگوں کو میرا لباس، ہماری روایات اور رقص پسند آئے گا، کیونکہ عام طور پر ان کا روایتی رقص چند مخصوص لوگ مل کر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری شادی ایک کرش کورس تھا پورے پاکستان بلکہ دنیا کیلئے جس سے گلگت کی روایات کا علم ہوا۔