
پی سی بی کا سکولوں میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز
بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو انڈر 15، انڈر 17 ریجنل ٹیموں میں شامل کیا جائیگا : محسن نقوی
ذیشان مہتاب
منگل 23 ستمبر 2025
11:19

(جاری ہے)
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد یوتھ سے نئے کرکٹ سٹارز کی تلاش ہے، امید ہے کہ ٹورنامنٹ سے نئے کھلاڑی سامنے آئیں گے ، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سکولز سے کرکٹ سٹارز اُبھریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کریسنٹ ماڈل ہائیر سکول میں تعلیم حاصل کی، اس سکول سے بہت سے یادیں وابستہ ہیں،خوشی ہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز کریسنٹ ماڈل سکول سے ہو رہا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہم اسی گراؤنڈ میں کئی کئی گھنٹے گھنٹے گزارتے تھے، پروگرام ٹیلنٹ کی تلاش کے دائرہ کار کو وسعت دینے کیلئے اہم قدم ہے ،طلباء کو تعلیم کے ساتھ پیشہ وارانہ کرکٹ میں کیریئر بنانے کا موقع ملے گا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ تمام سکولز بہترین ٹیلنٹ سامنے لائیں گے ،اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کرینگے، پی سی بی ٹورنامنٹ میں جیتنے والی سکولز ٹیمز کی حوصلہ افزائی کرے گا، بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو انڈر 15، انڈر 17 ریجنل ٹیموں میں شامل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی پر کھلاڑیوں کو انڈر 19 ریجنل ٹیموں،اکیڈمیوں میں شامل کیا جائیگا۔ تقریب میں بورڈ آف گورنرز پی سی بی کے ممبر انوار غنی، منیجنگ ٹرسیٹز میاں سلیم الطاف، پرنسپل رابعہ نجم، صدر ایل سی سی اے خواجہ ندیم ،چیف فنانشل آفیسر پی سی بی جاوید مرتضیٰ، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم اور پی سی بی سے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انڈر 15 ، انڈر 17 اور انڈر 19 ریجنل ٹیموں اور اکیڈمیوں میں شامل کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایشیا کپ میں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری
-
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان سری لنکا کو شکست دینے میں کامیاب
-
مشکل وکٹ پر سری لنکا پاکستان کو قابل دفاع ہدف دینے میں کامیاب
-
ایشیا کپ فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع؟
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ملک بھر میں سکولوں کیلئے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کاافتتاح
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فائیو کے دو کوارٹر فائنل میچ (لک) کھیلے جائیں گے
-
انٹریونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
-
برطانوی ٹینس سٹاراینڈی مرے کا ریکٹ 73 ہزارڈالرمیں نیلام
-
آئی سی سی نے بھارتی ویمنز ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کردیا
-
فرانس کے عثمان ڈیمبیلے بیلن ڈی اور جیتنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان فٹبالر بن گئے
-
اسپین کی مڈفیلڈربونماتی نے خواتین فٹبال میں تاریخ رقم کردی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی درست قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.