
ایشیا کپ میں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری
فائنل تک رسائی سے محروم رہ جانے کے خدشے سے دوچار قومی کرکٹ ٹیم کی ایک ہی فتح کے بعد پوزیشن بہتر ہو گئی
محمد علی
بدھ 24 ستمبر 2025
00:24

(جاری ہے)
ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستانی باؤلرز کے سامنے سری لنکا کی بیٹنگ لائن کھڑی نہ ہو سکی اور سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر133 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے پیتھم نسانکا اور کوشال مینڈس نے اننگ کا آغاز کیا تاہم کوشال مینڈس ایک رن کے مجموعی سکور پر بغیر کھاتہ کھولے ہی شاہین آفریدی کی گیند پر حسین طلعت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، 18 رنز کے مجموعی سکور پر سری لنکا کی دوسری وکٹ گر گئی جب پیتھم نسانکا میچ کے تیسرے اوور میں شاہین کی گیند پر ہی 8 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ نئے آنے والے بلے باز کوشال پریرا اور کپتان اسالنکا نے اننگ آگے بڑھائی تاہم 43 رنز کے مجموعی سکور پر کوشال پریرا بھی 15 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر محمد حارث کوکیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکن ٹیم کا سکور 58 پر پہنچا تو ایک ساتھ 2 وکٹیں گر گئیں، لنکن کپتان اسالنکا 20 جبکہ داشن شناکا بغیر کھاتہ کھولے ہی حسین طلعت کا شکار ہو گئے۔ وانندو ہاسارنگا بھی 15 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار بن گئے جبکہ کامنڈو مینڈس 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ سری لنکا کے دشمانتھا چمیرا نے ایک رن بنا کر ہی پویلین کی راہ لی جبکہ چمیکا کرونارٹنے نے 21 گیندوں پر 17 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، حارث رؤف اور حسین طلعت نے 2،2 جبکہ ابرار احمد نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل تک رسائی کی امیدوں کا زندہ رکھنے کےلیے دونوں ٹیموں کا یہ میچ جیتنا انتہائی ضروری تھا ۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایشیا کپ میں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری
-
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان سری لنکا کو شکست دینے میں کامیاب
-
مشکل وکٹ پر سری لنکا پاکستان کو قابل دفاع ہدف دینے میں کامیاب
-
ایشیا کپ فائنل میں پہنچنے کا آخری موقع؟
-
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا ملک بھر میں سکولوں کیلئے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کاافتتاح
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فائیو کے دو کوارٹر فائنل میچ (لک) کھیلے جائیں گے
-
انٹریونیورسٹی کلبز ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
-
برطانوی ٹینس سٹاراینڈی مرے کا ریکٹ 73 ہزارڈالرمیں نیلام
-
آئی سی سی نے بھارتی ویمنز ٹیم پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کردیا
-
فرانس کے عثمان ڈیمبیلے بیلن ڈی اور جیتنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان فٹبالر بن گئے
-
اسپین کی مڈفیلڈربونماتی نے خواتین فٹبال میں تاریخ رقم کردی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی کی نامزدگی درست قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.