پاکستانی خاتون پروفیسر کی استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی کی پہلی ایمرجنگ میٹریل گلوبل نیٹ ورک کی کانفرنس میں شرکت

منگل 23 ستمبر 2025 14:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی ڈائریکٹر فیکلٹی ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرنیشنلائزیشن پروفیسر ڈاکٹر زہرا نذیر کیانی نے ترکیہ میں استنبول ٹیکنیکل یونیورسٹی کی پہلی ایمرجنگ میٹریل گلوبل نیٹ ورک کی کانفرنس میں شرکت کی ۔ڈاکٹر زہرا نذیر کیانی اور ایربیم ڈوپڈ ٹائٹینیم ڈائی آکسائیڈ (Er-TiO2 )نانو اسٹرکچرز،ویزیبل لائٹ فوٹو کیٹلیسٹ علاجپر تحقیقی مقالہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں مجموعی طور پر جمع کرائے گئے 300 تحقیقی مقالوں میں سے 40 ممالک سے 92 کا انتخاب کیا گیا جن میں جرمنی، جاپان، پاکستان ،ملائیشیا، فرانس، اسپین، روس، چین، اٹلی، ترکیہ، الجزائر، تیونس، مراکش، بھارت، عراق اور برطانیہ شامل ہیں۔ ڈاکٹر زہرا نذیر کیانی 24ستمبر 2024کو جاری ہونے والی سٹینفورڈ،ایلسیویئر کی فہرست میں دنیا کے دو فیصد سب سے زیادہ حوالہ دئیے جانے والے سائنسدانوں کی فہرست میں شامل ہیں ۔