تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر ببلک اے ٹی پی ہانگژو اوپن ٹینس مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے

منگل 23 ستمبر 2025 15:09

ہانگژو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) قازقستان کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ الیگزینڈر ببلک اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی ہانگژو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق28 سالہ الیگزینڈر ببلک نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے چین کے حریف کھلاڑی وو یبنگ کو 0-2 سیٹس سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

چین کے شہر ہانگژوکے اولمپک سپورٹس ایکسپو سینٹر میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میچ میں قازقستان کے 28 سالہ الیگزینڈر ببلک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والے چین کے حریف کھلاڑی وو یبنگ کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں قازقستان کے فاتح کھلاڑی کا مقابلہ فرانسیسی حریف کھلاڑی ویلنٹائن رائر سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :