Live Updates

پاک بھارت میچ میں متنازع گفتگو کرنے پر بھارتی کپتان بڑی مشکل میں پھنس گئے

جمعرات 25 ستمبر 2025 23:14

پاک بھارت میچ میں متنازع گفتگو کرنے پر بھارتی کپتان بڑی مشکل میں پھنس ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء)بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پریزینٹیشن میں متنازع سیاسی بیان بازی کے باعث بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی شکایت پر آئی سی سی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی کپتان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پاکستان کی شکایت کا جائزہ لے رہا ہے جس پر جلد سماعت ہو گی۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جمع کرائے گئے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کپتان نے پاکستان کے خلاف گروپ اسٹیج میں کھیلے گئے میچ کے بعد سیاسی جنلے بولے تھے جس پر پاکستان نے باضابطہ طور پر آئی سی سی میں شکایت درج کرائی تھی۔اس معاملے کو میچ ریفری رچی رچرڈسن دیکھ رہے ہیں جنہوں نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو ای میل بھی بھیج دی ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات