Live Updates

’ٹائیگرز کون ‘ شاہین آفریدی بنگلادیش کا لقب بھول گئے

جمعرات 25 ستمبر 2025 23:14

’ٹائیگرز کون ‘ شاہین آفریدی بنگلادیش کا لقب بھول گئے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایشیا کپ کے اہم میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ایک دلچسپ لمحہ پیدا کر دیا جب وہ بنگلادیش کی ٹیم کا مشہور لقب ’بنگال ٹائیگرز‘ بھول گئے۔

(جاری ہے)

ایک صحافی نے سوال کیا کہ ’پاکستان ٹائیگرز کے خلاف اسی ٹیم کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اترے گا ‘ اس پر شاہین نے حیرت سے درمیان میں ہی پوچھ لیا کہ ’ٹائیگر کون ‘ صحافی نے فوراً وضاحت کی کہ ’بنگلادیش‘، جس پر شاہین ہنس پڑے اور کہا، ’اوہ، بنگلادیش، سوری میں ہیڈ کوچ سے پوچھ لوں گا، مجھے نہیں پتہ، پریس کانفرنس کے دوران شاہین کے اس جملے پر سب مسکرا اٹھے۔

‘بعدازاں ایک سوال کے جواب میں جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران تماشائیوں کے دباؤ سے کیسے نمٹا جائے تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا، ’ڈونٹ لک (مت دیکھو)۔‘شاہین شاہ آفریدی نے میچ سے متعلق حکمت عملی بیان کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش ایک اچھی ٹیم ہے جو حالیہ عرصے میں عمدہ کرکٹ کھیل رہی ہے، ایسے میچز میں ہمیں شروعات سے ہی اچھا کھیل دکھانا ہوتا ہے اور مخالف ٹیم کو موقع نہیں دینا ہوتا، ہم تینوں شعبوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور پھر اگلے میچ پر توجہ دیں گے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات