جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کو محدود کیے جانے کا امکان

جمعرات 25 ستمبر 2025 21:36

جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کو محدود کیے جانے کا امکان
پیٹرز برگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء)جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف 27 جنوری سے چھ فروری تک شیڈول پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی ہوم سیریز ممکنہ طور پر محدود کیے جانے کا امکان ہے۔اس کا مقصد دونوں ٹیموں کو بروقت بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں شریک ہونے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کیلیے ٹیموں کے ’سپورٹ پیریڈ‘ کا آغاز 31 جنوری سے ہوگا، جنوبی افریقہ کو سیریز کے کم از کم دو میچز منسوخ کرنا پڑسکتے ہیں۔

تین اور چھ فروری کو شیڈول میچز ورلڈ کپ کی قریب ترین تاریخوں سے متصادم ہیں۔ اگرچہ ٹیموں پر لازمی نہیں کہ وہ مکمل سپورٹ پیریڈ گزاریں تاہم وارم اپ میچز کھیلنے کی صورت میں قبل از وقت روانگی ضروری ہوگی۔دونوں بورڈز اس معاملے پر باہمی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔