Live Updates

بغیر کچھ کہے زخموں پر نمک چھڑک دیا،رونالڈو کی ویڈیو پوسٹ کرکے محسن نقوی نے بھارتیوں کو ٹرول کردیا

جمعرات 25 ستمبر 2025 23:14

بغیر کچھ کہے زخموں پر نمک چھڑک دیا،رونالڈو کی ویڈیو پوسٹ کرکے محسن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بغیر کچھ کہے بھارتیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں رونالڈو جہاز کے اڑان بھرنے اور نیچے کی طرف آنے کے اشارے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ کوئی کیپشن مینشن نہیں کیا، تاہم ان کی جانب سے جہاز گرانے کی شیئر کردہ ویڈیو نے بھارتیوں کے زخم ہرے کردیے۔اس سے قبل پاکستانی اسپنر سفیان مقیم نے بھی رونالڈو کی مذکورہ ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرکے ہینڈ شیخ تنازعے کا جواب دیا تھا اور کیپشن میں لکھا تھا ’انہیں (رونالڈو) کس نے بتایا ‘واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں روایتی حریف پاک بھارت کی ٹیمیں مدِ مقابل تھیں۔اس میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی ہوٹنگ کا جواب رافیل گرنے کا اشارہ کرکے دیا تھا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات