Live Updates

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سٹی پارک کرکٹ گراؤنڈ گلگت میں پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ اسکول چمپئن شپ کے سلسلے میں کرکٹ کٹس کی تقسیم

جمعرات 25 ستمبر 2025 20:57

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سٹی پارک کرکٹ گراؤنڈ گلگت میں پی سی ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سٹی پارک کرکٹ گراؤنڈ گلگت میں پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ اسکول چمپئن شپ کے سلسلے میں کرکٹ کٹس تقسیم کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عارف احمد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صداقت علی نے محمد علی جناح گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جوٹیال اور عزیز بھٹی شہید گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کشروٹ گلگت کے معزز اساتذہ کرام کے حوالے کرکٹ کٹس کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور کوآرڈینیٹر نیاز محمد نیازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے اس نوعیت کے ایونٹس انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔وفد نے ڈپٹی کمشنر گلگت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات