آسٹریلوی کرکٹرایلکس کیری کے والد انتقال کرگئے

جمعرات 25 ستمبر 2025 21:56

آسٹریلوی کرکٹرایلکس کیری کے والد انتقال کرگئے
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2025ء)آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری کے والد انتقال کرگئے۔ایلکس کیری نے اپنے انسٹاگرام پر 2023-24 سیزن کے دوران ایک میچ کے بعد ایم سی جی کے چینجنگ روم میں اپنے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے انتقال کی اطلاع دی۔

(جاری ہے)

ایلکس کیری کے والد گورڈن کو 2021 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔کیری نے 2021 کی ایشز سیریز کے دوران گابا میں آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا تاہم ان کے والد اپنے علاج کی وجہ سے میچ میں شرکت کرنے سے قاصر رہے تھے۔خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو رواں ہفتے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے روانہ ہونا ہے تاہم ایلکس کیری ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :