آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے وکالت لائسنس کے حصول کے لئے 27 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی

منگل 23 ستمبر 2025 17:37

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) چیف جسٹس آزادکشمیر ہائیوکورٹ نے وکالت کےلائسنس کے حصول ؍ انرولمنٹ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجراء کے سلسلہ میں موزونیت جانچنے کے لیے 27 ستمبر 2025 کی تاریخ مقرر کی ہے۔

(جاری ہے)

عدالت کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وہ اُمیدواران جنہوں نے دفتر ہذا سے جاری شدہ اشتہارات کی روشنی میں درخواست ہا برائے اجرائیگی موزونیت سرٹیفکیٹ بغرض حصول لائسنس وکالت/ انرولمنٹ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر "جمع کروا رکھی ہیں اور جن کے اعتراضات یکسو ہوچکے ہیں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا کے سلسلہ میں موزونیت جانچنے کے لیے 27 ستمبر 2025 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

حتمی فہرست اُمیدواران عدالت عالیہ آزاد جموں وکشمیر کی ویب سائیٹ https://ajkhighcourt.gok.pk اپلوڈ کر دی گئی ہے۔لہذاوہ امید واران جن کے اعتراضات یکسو ہو چکے ہیں، مورخہ 27 ستمبر 2025 بروز ہفتہ بوقت 09:00 اصل تعلیمی اسناد و دیگر دستاویزات کے ہمراہ بغرض انٹر ویو عدالت عالیہ ہیڈ کوارٹر مظفر آباد تشریف لائیں۔