پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر2.538ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ

منگل 23 ستمبر 2025 17:52

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد کمی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر5فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات(پی بی ایس)کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر2.538ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5فیصدکم ہے۔

(جاری ہے)

اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر2.662ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،اگست 2025میں پٹرولیم مصنوعات کامجموعی درآمدی بل 1.193ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اگست کے 1.398ارب ڈالرکے مقابلہ میں 14.7فیصدکم ہے۔جولائی کے مقابلہ میں اگست میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر11.4فیصدکی کمی ہوئی ہے،جولائی میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر1.346ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔