متاثرین غزہ کی امداد کے لئے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کے جذبہ پرسوشل میڈیا صارفین کا خراجِ تحسین

منگل 23 ستمبر 2025 23:15

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) متاثرین غزہ کی امداد کے لئے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ کے جذبہ پرسوشل میڈیا صارفین نے خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیر محمد مظہر سعید شاہ کا یہ جذبہ آزاد جموں و کشمیر ہی نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کے لیے فخر کا باعث ہے ، آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات عالمی “صمود فلوٹیلا” کے ساتھ غزہ کے سفر پر رواں دواں ہیں، جہاں وہ انسانی ہمدردی اور عالمی یکجہتی کے جذ بہ کی عملی مثال قائم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شہریوں نے پیر محمد مظہر سعید شاہ کے اس اقدام کو امن، انصاف اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا شاندار پیغام قرار دیا ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کا یہ بیٹا نہ صرف اپنے خطہ بلکہ پوری مسلم امہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے ایک ایسی مثال قائم کی ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوگی۔صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب فلسطین کے مظلوم عوام عالمی ضمیر کو پکار رہے ہیں، پیر محمد مظہر سعید شاہ کا فلوٹیلا قافلہ میں شامل ہونا دراصل ان کی آواز کو مزید تقویت دینا ہے۔ ان کا یہ اقدام امن، اخوت اور اتحاد کا ایک مضبوط پیغام ہے۔