پاکستان میں پہلی بار سویا بین کا عالمی دن کل فیصل آباد میں منایا جا رہا ہے

منگل 23 ستمبر 2025 22:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2025ء)پاکستان میں پہلی مرتبہ سویا بین کا عالمی دن 25 ستمبر کو ایوب ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (AARI) فیصل آباد میں منایا جا رہا ہے۔ مین لائبریری ہال میں منعقدہ اس تقریب کا مقصد سویا بین کی اہمیت کو اجاگر کرنا، قومی پالیسیوں پر روشنی ڈالنا اور کاشت کے فروغ کے عملی اقدامات تجویز کرنا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ماہرین زراعت، پالیسی ساز، کاشتکار اور متعلقہ صنعتوں کے نمائندگان شریک ہوں گے جبکہ مختلف سیشنز میں سویا بین کی اہمیت، مسائل و چیلنجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بات ہوگی۔ زرعی ماہرین کے مطابق سویا بین کی کاشت نہ صرف تیل دار اجناس کی پیداوار بڑھا سکتی ہے بلکہ درآمدی اخراجات میں کمی لا کر ملکی معیشت کو سہارا بھی فراہم کرے گی۔