خواتین یونیورسٹی میں سالانہ نمائش کا آغاز ، نمائش دو دن جاری رہے گی

منگل 23 ستمبر 2025 20:49

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) خواتین یونیورسٹی ملتان میں جنوبی پنجاب سالانہ ینگ آرٹسٹس نمائش کا شروع ہوگئی جو دو دن جاری رہے گی۔ ترجمان کے مطابق خواتین یونیورسٹی ملتان کے شعبہ آرٹ اینڈڈیزائن نے ایک برس قبل جنوبی پنجاب سالانہ ینگ آرٹسٹ نمائش کا اہتمام کیا تھا جو اب سالانہ کلینڈر کا حصہ بن گئی ہے۔ رواں برس بھی اس نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جو 24ستمبر تک جاری رہے گی۔

نمائش کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کیا ۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹرملکہ رانی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز ڈاکٹر عدیلہ سعید بھی موجود تھی۔ نمائش زیٹن اور سلکوشین کے تعاون سے منعقد کی گئی ۔نمائش کا اہتمام شعبہ کی چیئرپرسن سونیا ناصر ، ارمیشہ انصاری اور علینہ انصاری نے کیا ۔

(جاری ہے)

نمائش میں 30 آرٹسٹوں نے شرکت کی اور 50 آرٹ ورک پیش کئے ۔

فنکاروں نے مختلف میڈیم جیسے ایمبس پینٹنگ، آئل اینڈ واٹر پینٹنگ، سیرامکس، چارکول پینٹنگ فیبرک پینٹنگ پوسٹر کلر پینٹنگ پر اپنے کام کی نمائش کی اور اپنے فن پاروں کو پیش کیا، نمائش میں مختلف یونیورسٹیوں جن میں این ایف سی، بی زیڈ یو, اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور خواتین یونیورسٹی بہاولپور کے طالبات نے حصہ لیا ۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین یونیورسٹی نے ہمیشہ جنوبی پنجاب میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا ہے۔

پہلی نمائش کے انعقاد کو پاکستان بھرپور سراہا گیا ،جس کے بعد اس کو یونیورسٹی کلینڈ ر میں شامل کرلیاگیا ہے تاکے پاکستان بھر سے ینگ آرٹسٹ اس میں شرکت کرکے اپنے ہنر کو آزمائیں اور تہذیب و ثقافت کے رنگ بکھرا سکیں۔ ہمارے نوجوان آرٹسٹ اپنے وژن،مہارت میں اپنی مثال آپ ہے،آرٹسٹوں کی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے لئے تمام وسائل برؤے کارلائے جائیں گے۔

ججز کے طور پر مس شگفتہ نیاز اور مس نازش ہما خان نے شرکت کی۔ چیئرپرسن سونیا ناصر نے کہا کہ ان آرٹ نمائشوں سے نوجوان فنکاروں کو فن کی دنیا میں اپنی پہچان حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوتے ہیں ۔جو ان کے آرٹ سے لگا کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بعد ازں نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن مسکان حسین، دوسری پوزیشن امینہ فاطمہ اور تیسری پوزیشن عبیرہ احمد نے حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ، ندا احمد اور چیئرپرسن شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن مسں سونیا ناصر نے آرٹسٹوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ نمائش آج 24ستمبر کو بھی جاری رہے گی ۔اس موقع پر ڈاکٹر میمونہ خان ور دیگر اساتذہ نے بھی شرکت کی۔